نئی دہلی،04؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) حکومت نے اعلی تعلیم میں بجٹ الاٹمنٹ کے علاوہ ڈھانچہ جاتی ترقی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ہائرایجوکیشن فائنانشیل ایجنسی(ایچ ای ایف اے) کے بنیادی سرمایہ میں توسیع کرکے اسے دس ہزار کروڑ روپے کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کے اقتصاد ی امور کی کمیٹی کی بدھ کو یہاں میٹنگ میں اس سلسلے میں تجویز منظور کی گئی۔
اس کے ساتھ ہی اسے تعلیمی سال 2022 تک اپنے وسائل کی بنیاد پر سرمایہ ایک لاکھ کروڑ روپے کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔